Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں عالمی سطح پر سنگین خطرہ

افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد دنیا بھر کے امن و امان کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

کراچی : افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی تشویش کا باعث بن گئی ہیں۔

افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد دنیا بھر کے امن و امان کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

یہ گروہ بیرونِ ممالک دہشت گرد کارروائیوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں، جن میں امریکا، ایران، روس، پاکستان سمیت متعدد ممالک شامل ہیں۔

جرمنی سمیت کئی ممالک نے افغان شرپسندوں کی ملک بدری کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

جرمنی کی وزارت داخلہ کے مطابق، افغان مجرم مسلح ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر ملک بدر کیا گیا، اور 2018 سے اب تک 220 سے زائد افغان پناہ گزین جرمنی سے بے دخل ہو چکے ہیں۔

جرمنی میں 2024 اور 2025 میں بالترتیب 28 اور 81 افغان مجرمان کو ملک بدر کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے بھی 2025 میں لاکھوں افغان شہریوں کو ملک بدر کیا۔

بین الاقوامی جریدہ الجزیرہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان سے پنپنے والی دہشت گردی عالمی سطح پر دیگر ممالک کے لیے سنگین چیلنج بن چکی ہے۔

افغان طالبان رجیم کے زیر اقتداء دہشت گرد نیٹ ورکس عالمی امن کے لیے شدید خدشات پیدا کر چکے ہیں اور عالمی برادری کے لیے یہ مسئلہ مزید سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے۔