Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میکسیکو کے پہاڑی علاقے میں ٹرین حادثہ، 13 افراد ہلاک، 98 زخمی

حادثے کے وقت ٹرین میں عملے کے 9 ارکان سمیت مجموعی طور پر 241 مسافر سوار تھے

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے ایک پہاڑی علاقے میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے ایک پہاڑی علاقے میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد ٹرین کی متعدد بوگیاں گہری کھائی میں جا گریں، جبکہ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں عملے کے 9 ارکان سمیت مجموعی طور پر 241 مسافر سوار تھے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔