Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو کامیاب صدر قرار دے دیا

ہم نے سوئنگ اسٹیٹس میں کامیابی حاصل کی اور سب سے زیادہ مقبولیت کے ووٹ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں خود کو کامیاب صدر قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب میں اپنی حکومت کی کارکردگی اور سیاسی کامیابیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال کے دوران ان کی حکومت نے کئی اہم ریکارڈ قائم کیے ہیں اور عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔ میں خود کو ایک کامیاب صدر تصور کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہماری حکومت نے اہم شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سوئنگ اسٹیٹس میں کامیابی حاصل کی اور سب سے زیادہ مقبولیت کے ووٹ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مڈ ٹرم انتخابات میں ان کی پارٹی تاریخ بنانے کی جانب بڑھ رہی ہے اور ان کے اقدامات اور پالیسیوں نے ملکی ترقی اور عوام کی فلاح میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں ’’ہماری پالیسی درست ہے جب کہ مخالفین کی پالیسیاں خراب ہیں اور وہ عوام کی توقعات پر پورا نہیں اُتر رہے‘‘۔

ٹرمپ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی کامیابیوں کو نظر انداز نہ کریں اور آنے والے انتخابات میں مضبوط حمایت دیں۔ انہوں نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض گروہ حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، لیکن عوام اب حقیقت کو سمجھ چکے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب میں ان کی حکومت کی اقتصادی کامیابیاں، عوامی مقبولیت، اور سیاسی حکمت عملی کو اجاگر کیا گیا جس کا مقصد امریکی عوام کو مڈ ٹرم انتخابات کے لیے متحرک کرنا اور پارٹی کے حامیوں کو مضبوط حمایت فراہم کرنا ہے۔