Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈین ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ، فضائی حادثات بھارتی فضائیہ کے لیے مسلسل چیلنج

طیارے کے دونوں پائلٹس بروقت چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے

فضائی حادثات بھارتی فضائیہ کے لیے مسلسل چیلنج بنے ہوئے ہیں، بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئرفورس کا ایک مائیکرولائٹ ٹو سیٹر طیارہ اترپردیش کے شہر الہٰ آباد میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کی وجہ انجن فیل ہونا بتائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے دونوں پائلٹس بروقت چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی فضائیہ کو درپیش مسلسل فضائی حادثات کے سلسلے کی ایک اور کڑی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ رکوانا بڑی کامیابی، 10 سے 20 ملین جانیں بچائیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 1952 سے اب تک بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور پر 2374 طیارے مختلف حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، جن میں 1126 فائٹر طیارے اور 1248 نان کامبیٹ طیارے شامل ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق ان حادثات میں 229 تربیتی طیارے اور 196 ہیلی کاپٹرز بھی تباہ ہوئے، جبکہ ٹرانسپورٹ طیارے بھی حادثات کی زد میں آتے رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دہائیوں کے دوران طیاروں کے بھاری نقصانات بھارتی فضائیہ کے لیے ایک بڑا اور مستقل چیلنج بنے ہوئے ہیں۔