جاپان کی وزیرِ اعظم سنائے تاکائچی نے پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کو تحلیل کرکے 8 فروری کو قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا، جبکہ پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 12 روزہ انتخابی مہم کا آغاز آئندہ منگل 27جنوری سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سنائے تاکائچی اکتوبر میں جاپان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم منتخب ہوئی تھیں اور تین ماہ کے مختصر عرصے میں ان کی مقبولیت کی شرح تقریباً 70 فیصد بتائی جا رہی ہے۔ وہ اپنی ذاتی مقبولیت کو استعمال کرتے ہوئے حکمران جماعت کی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ میں بیت الخلا کی کمی، جاپان کی وزیر اعظم سمیت متعدد خواتین ارکان کا احتجاج
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاپانی عوام کی سب سے بڑی تشویش مہنگائی ہے۔
دوسری جانب جاپان نے دنیا کے سب سے بڑے نیوکلیئرپلانٹ کو ایمرجنسی الارم کے باعث دوبارہ بند کردیا، یہ ری ایکٹر2011 کے فوکو شیما حادثے کے بعد پہلی بار21 جنوری کودوبارہ اسٹارٹ ہواتھا۔




















