Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی ٹیرف پابندیوں نے بھارت کی نام نہاد خودمختار خارجہ پالیسی بے نقاب کر دی

امریکی ٹیرف پابندی کے بعد بھارت نے روسی تیل کی خریداری کم کردی ہے

امریکی ٹیرف پابندیوں کے باعث بھارت کی منافقانہ پالیسیز اور نام نہادخود مختار خارجہ پالیسی بے نقاب ہوگئی ہے۔

نام نہاد خودمختار خارجہ پالیسی کا دعویدار بھارت عالمی سفارتی تنہائی اوربڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کا شکار ہے، جبکہ عالمی فورمز پر غیر جانبداری کا دعوی کرنے والا بھارت امریکی معاشی پابندیوں کے سامنے  مکمل سرنگوں ہو چکاہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہناتھا کہ امریکی ٹیرف پابندی کے بعد بھارت نے روسی تیل کی خریداری کم کردی ہے، امریکی دباؤ کے باعث بھارتی ریفائنریوں کی روسی تیل کی درآمد میں کمی امریکی پالیسی کی کامیابی ہے، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے مثبت نتائج منظر عام پر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو سستا تیل مہنگا پڑ گیا، 500 فیصد امریکی ٹیرف کا خطرہ

دوسری جانب انڈین ایکسپریس نے کہا کہ امریکی وزیر خزانہ نے بھارت پر ٹیرف برقرار ہونے کی تصدیق بھی کی، گزشتہ سال اگست میں امریکہ نے بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 فیصد تک بڑھا دیےتھے۔

ماہرین نے کہا کہ عالمی معاشی دباؤ اور پابندیوں پر عملدرآمد نے بھارت کے وشو گرو بننے کے خواب کو شدید نقصان پہنچایاہے، بھارت کا نام نہادخودمختاری کا بیانیہ امریکی پابندیوں کے سامنے زمیں بوس ہو چکاہے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ بھارتی خارجہ پالیسی حقیقت پسندی کے بجائے، داخلی سیاسی بیانیے، جذباتی نعروں اور ہندوتوانظریات کی اسیربن چکی ہے۔