امریکا میں ایک نجی طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گر تباہ ہوگیا۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں عملے سمیت 8 افراد سوار تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں نے ریسکیو کارروائیاں شروع کردیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔
