امریکا کے مختلف علاقوں میں خطرناک برفانی طوفان نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، نیویارک اور لوزیانا میں شدید سردی اور حادثات کے نتیجے میں اب تک 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق امریکا کی 22 ریاستوں میں شدید برفانی طوفان اور برف باری کے باعث 20 کروڑ شہریوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں 10 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور 27 ایئرپورٹس بند کر دیے گئے ہیں۔
سڑکوں پر برف جم جانے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور شہری نقل و حرکت میں دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔
محکمہ ٹریفک اور ایمرجنسی سروسز نے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
