بھارت میں طیارے کو لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بارامتی میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مزید پڑھیں: انڈین ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ، فضائی حادثات بھارتی فضائیہ کے لیے مسلسل چیلنج
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ بارامتی میں ہنگامی طور پر لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اجیت پوار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے۔
رپورٹس کے مطابق طیارے میں اجیت پوار سمیت 5 افراد سوار تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بھارتی سول ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے حادثے اور اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثہ صبح 8:45 بجے پیش آیا، جب طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔



















