Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت عالمی سیکیورٹی کے لیے چیلنج، امریکی اعداد و شمار میں انکشاف

ٹائمز آف انڈیا نے بھی امریکی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کی تصدیق کی ہے

امریکی حکام کے مطابق بھارتی شہریوں کی غیر قانونی امیگریشن عالمی سیکیورٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن گئی ہے۔

امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (CBP) کے تازہ اعداد و شمار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی شہریوں کی غیر قانونی امیگریشن عالمی سیکیورٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن گئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا نے بھی امریکی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2025 میں 23,830 بھارتی شہری غیر قانونی طور پر امریکی سرحد عبور کرنے کے دوران گرفتار ہوئے، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 85,119 بھارتیوں تک پہنچ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اور کاری ضرب، بنگلا دیش نے راستہ بدل لیا

امریکی حکام اور ماہرین کے مطابق زیادہ تر گرفتار شدہ افراد بہتر ملازمت اور زیادہ تنخواہ کے حصول کے لیے غیر قانونی راستے اختیار کر رہے تھے۔

عالمی سیکیورٹی اداروں نے بھارتی شہریوں کی غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ، جعلی ڈگریوں اور منظم جرائم کو بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی اسمگلرز نے سخت نگرانی والے لاطینی امریکی راستوں کے بجائے کم استعمال شدہ اور زیادہ خطرناک راستے اختیار کیے، جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع اور جرائم میں اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی مبصرین اور ماہرین کے مطابق، مودی کے دورِ اقتدار کو بھارت کی تاریخ میں ایک تاریک، بحران زدہ اور بدترین باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ شائنگ انڈیا اور ترقی کے نعروں کے پیچھے مایوسی، بے روزگاری اور عالمی بدنامی چھپی ہوئی ہے۔