برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر تین روزہ دورے کے لیے چین پہنچ گئے ہیں، یہ 2018ء کے بعد کسی برطانوی وزیرِاعظم کا پہلا دورہ چین ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق، برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر تین روزہ دورے کے لیے چین پہنچ گئے ہیں، یہ 2018ء کے بعد کسی برطانوی وزیرِاعظم کا پہلا دورہ چین ہے۔
مزید پڑھیں: وزن گھٹانے کے نام پر صحت سے کھلواڑ، برطانیہ میں صحت کا نیا بحران سر اٹھانے لگا
دورے کے دوران کیئر اسٹارمر کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات متوقع ہے، جو جمعرات کو ہوگی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات، تجارتی مواقع اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی جائے گی۔
اس دورے میں 60 کاروباری اور ثقافتی شخصیات بھی برطانوی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں، جو تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور ثقافتی تبادلے کو مضبوط بنانے کے لیے چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گی۔




















