امریکی مسلمان ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر پر منی سوٹا میں ایک تقریب کے دوران حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
حملہ آور نے اسپرے پھینک کر الہان عمر کے قریب آنے کی کوشش کی، تاہم سیکورٹی گارڈ نے فوراً اسے قابو میں کر لیا۔
مزید پڑھیں: امریکا میں ویکسین گائیڈ لائنز میں تبدیلیوں سے ہیلتھ سیکٹرز چیلنجز کا شکار
الہان عمر اس حملے میں محفوظ رہیں اور اس کے بعد انہوں نے تقریب سے دوبارہ خطاب شروع کر دیا۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ کو بتا دیں، ہم کہیں جانے والے نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ الہان عمر حملے کے وقت ٹاؤن ہال میں منی سوٹا میں خطاب کر رہی تھیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کر رہی تھیں۔



















