Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران نے امریکا سے براہِ راست مذاکرات سے انکار کردیا

حالیہ دنوں میں مذاکرات کے لئے امریکا سے  کوئی براہِ راست رابطہ نہیں ہوا، عباس عراقچی کا ردعمل

ایران نے امریکا سے براہِ راست مذاکرات سے انکار کردیا۔ امریکا سے مذاکرات کےلئے کوئی درخواست نہیں دی، ایرانی وزیر خارجہ کا واضح موقف سامنے آگیا۔

عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں مذاکرات کے لئے امریکا سے  کوئی براہِ راست رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان پس پردہ مذاکرات جاری ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ایران ان ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے جو ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ  امریکا سے براہِ راست بات چیت کا کوئی عمل شروع نہیں ہوا۔

آبنائے ہرمز میں فوجی مشقیں، امریکا کو سخت پیغام

دوسری جانب ایران نے خطے میں کشیدگی کے تناظر میں آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگرایرانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل دیاجائے گا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں دفاعی نوعیت کی ہیں اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے کی جا رہی ہیں۔

ایران میں موساد کے مبینہ ایجنٹ کو پھانسی

ادھر ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی ہے۔