Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا میں بارش اور برفباری سے نظامِ زندگی مفلوج، 70 افراد ہلاک

امریکا کی مختلف ریاستوں میں فضائی سفر بدستور متاثر ہے اور سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں

امریکا میں موسلا دھار بارش اور برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکا میں شدید سردی کی لہر بدستور برقرار ہے، موسلا دھار بارش اور برفباری کے باعث مختلف ریاستوں میں نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا ہے، جبکہ مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں درجہ حرارت منفی 14 جبکہ کلیولینڈ میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹینیسی اور مسیسیپی میں ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران نے امریکا سے براہِ راست مذاکرات سے انکار کردیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی نیویارک اور نیوجرسی میں سرد ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب برفانی طوفان کے بعد امریکا کی مختلف ریاستوں میں فضائی سفر بدستور متاثر ہے اور سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امریکن ایئرلائنز کی 653 پروازیں منسوخ جبکہ ایک ہزار 77 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ ڈیلس فورٹ ورتھ ایئرپورٹ پر برفباری اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔