Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانوی وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

چین برطانیہ کے ساتھ طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کے لیے تیار

برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، عالمی معیشت اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے گریٹ ہال آف دی پیپل میں آمد پر برطانوی وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر کیئراسٹارمر نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات ناگزیر ہیں کیونکہ چین عالمی سطح پر ایک اہم اقتصادی کھلاڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سنجیدہ اور عملی تعلقات قائم کرنا ضروری ہے اور مشکلات سے گھبرانے کے بجائے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

برطانوی وزیراعظم نے زور دیا کہ برطانیہ اور چین کے درمیان مزید بات چیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کا احترام کیا جانا چاہیے اور دونوں ممالک کو استقامت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

چینی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین برطانیہ کے ساتھ طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کے لیے تیار ہے۔