Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی فوج کودہشت گردقراردینا یورپ کی بڑی سیاسی واسٹریٹجک لغزش ہے، ایرانی وزیرخارجہ

خطے میں جنگ ہوئی تویورپ سب سے زیادہ متاثرہوگا

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی فوج کودہشت گردقراردینا یورپ کی بڑی سیاسی واسٹریٹجک لغزش ہے۔  

 ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی نئی پابندیوں پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں نسل کشی پرخاموشی، ایران کے نام پرانسانی حقوق کاشورکھلاتضاد ہے۔

انہوں  نے کہا کہ خطے میں جنگ روکنے کی کوششیں جاری مگرکوئی یورپی ملک شامل نہیں، یورپ آگ بجھانے کے بجائے شعلے بھڑکارہاہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یورپ امریکہ کے کہنے پراسنیپ بیک کے بعد نئی اسٹریٹجک غلطی کررہا ہے، ایرانی فوج کودہشت گردقراردینایورپ کی بڑی سیاسی واسٹریٹجک لغزش ہے، غزہ میں نسل کشی پرخاموشی،ایران کے نام پرانسانی حقوق کاشورکھلا تضاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ یورپ کااقدام محض پی آراسٹنٹ، حقیقت میں براعظم شدیدزوال کاشکارہے، خطے میں جنگ ہوئی تویورپ سب سے زیادہ متاثرہوگا،  خطے میں توانائی کی قیمتیں آسمان کوچھولیں گی، یورپی عوام اس قیادت سے بہترکے حقدار ہیں۔

متعلقہ خبریں