امریکی محکمہ دفاع نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر مالیت کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ دفاع کے مطابق اس معاہدے کے تحت اسرائیل کو جدید فوجی آلات فراہم کیے جائیں گے، جن میں 3.8 ارب ڈالر مالیت کے اپاچی ہیلی کاپٹرز اور 1.98 ارب ڈالر کے لائٹ وہیکلز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیل کو نیمر آرمڈ پرسنل کیریئرز کے پاور پیکس، لاجسٹک سپورٹ اور دیگر متعلقہ فوجی سازوسامان بھی فراہم کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فروخت کا مقصد اسرائیل کی موجودہ اور مستقبل کی سیکیورٹی ضروریات کو پورا کرنا ہے، جس سے بالخصوص زمینی افواج کی نقل و حرکت اور آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکا کو غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی حمایت پر شدید بین الاقوامی تنقید کا سامنا ہے، جبکہ کئی قانون سازوں اور انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کے مطالبات بھی سامنے آچکے ہیں۔




















