Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بدعنوانی کی دلدل میں دھنسا بھارت: اڈانی کیس نے عالمی رسوائی بڑھا دی

بلومبرگ کے مطابق، اڈانی گروپ امریکا میں رشوت خوری اور فراڈ کے مقدمات کی زد میں ہے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں کرپشن کے نئے اسکینڈل نے بھارت کی عالمی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

خاص طور پر اڈانی گروپ کے امریکا میں جاری مقدمات نے بھارتی اشرافیہ اور حکومت کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا، بشمول بلومبرگ کے مطابق، اڈانی گروپ امریکا میں رشوت خوری اور فراڈ کے مقدمات کی زد میں ہے، جس میں 250 ملین ڈالر کی بدعنوانی سامنے آئی ہے۔

طویل عرصے تک مودی سرکار نے اڈانی اور اس کے بھتیجے کو امریکی قانونی کارروائی سے بچانے کی کوشش کی، تاہم امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) نے مقدمہ آگے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

مزید پڑھیں: امبانی،نتن گدکری،گوتھم اڈانی امریکی ٹیرف کے اہم وجہ،مودی نے براہ راست فائدہ پہنچایا

بلومبرگ نے مزید کہا کہ ہنڈن برگ رپورٹ میں بھی اڈانی گروپ پر ہیرا پھیری، فراڈ اور بدانتظامی کے شواہد سامنے آ چکے ہیں، اور امریکی مقدمات میں بھاری جرمانے اور ممکنہ قید کی سزا کا عندیہ دیا گیا ہے۔

بھارتی صحافی وینود چند نے بتایا کہ اڈانی گروپ نے امریکی کیس میں اپنی غلطی تسلیم کرنے اور سیٹلمنٹ کی کوششیں تیز کر دی ہیں، جو دراصل اعتراف جرم کے مترادف ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق اڈانی کیس نے مودی اور کرپٹ اشرافیہ کے تعلقات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور بھارت کے نام نہاد عالمی اقتصادی طاقت کے دعوے شدید دھچکے سے دوچار ہوئے ہیں۔

مودی-اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو عالمی سطح پر بدنامی اور رسوائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، جس سے نہ صرف اقتصادی بلکہ سفارتی سطح پر بھی بھارت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔