برطانیہ یورپی یونین کے دفاعی منصوبوں میں قریبی تعاون بڑھانے اور ممکنہ طور پر نئے SAFE دفاعی فنڈ میں شمولیت کے لیے درخواست دینے پر غور کر رہا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین کے دفاعی منصوبوں میں قریبی تعاون بڑھانے اور ممکنہ طور پر نئے SAFE دفاعی فنڈ میں شمولیت کے لیے درخواست دینے پر غور کر رہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن ایک نئی ملٹی بلین یورو لون اسکیم کے اجرا پر غور کر رہا ہے، جس کا مقصد روس سے بڑھتے خطرات اور امریکی سکیورٹی کردار پر خدشات کے پیش نظر یورپ کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔
اس سے قبل 150 ارب یورو کے SAFE فنڈ میں برطانیہ کی شمولیت نومبر میں مالی شراکت پر اختلافات کے باعث ممکن نہ ہو سکی تھی۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کے ساحلوں پر نایاب آکٹوپس کی غیر معمولی یلغار کی وجہ کیا ہے؟
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ یورپ کو دفاعی طور پر مزید مضبوط ہونے کی ضرورت ہے اور SAFE سمیت دیگر منصوبوں کے ذریعے قریبی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔
ان کے مطابق یورپی یونین اور دیگر یورپی ممالک کے درمیان دفاعی اشتراک سب کے مفاد میں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے تجارتی کمشنر ماروش شیفچووچ اور دیگر یورپی حکام رواں ہفتے لندن میں برطانوی قیادت سے مذاکرات کریں گے۔
اسٹارمر حکومت بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور یوکرین کی حمایت میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔




















