امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں، امریکہ اور ایران کے درمیان ڈیل کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ روس یوکرین مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، روس یوکرین معاملے پر آج کی بات چیت انتہائی مثبت رہی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈاؤ جونز پچاس ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، ڈاؤ جونز میں تیز رفتار اضافہ، معاشی اعتماد بحال ہورہا ہے، عالمی تنازعات اور معیشت پر پیش رفت سے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔



















