امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو یہ ایران کے لیے بہت برا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے عالمی سیاست، ایران مذاکرات اور مختلف بین الاقوامی تعلقات سے متعلق اہم بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور کئی اہم فیصلے سامنے آ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں، تاہم اگر معاہدہ نہ ہوا تو یہ ایران کے لیے بہت برا ہوگا اور امریکا کو مزید فوجی تیاری کرنا پڑ سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ گرین لینڈ امریکا کا حصہ ہونا چاہیے اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں سے سالانہ 24 ہزار اموات رپورٹ
روس۔یوکرین صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس معاہدہ کرنا چاہتا ہے جبکہ زیلنسکی کو آگے بڑھنا ہوگا، بصورت دیگر وہ بڑا موقع کھو سکتے ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق امریکا کے وینزویلا سمیت کئی ممالک سے اچھے تعلقات ہیں جبکہ یورپی یونین کے رہنماؤں سے بھی مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تیاری مضبوط ہے اور خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، پرانا دور ختم ہو چکا، مارکو روبیو
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے اور پرانا عالمی دور اب ختم ہو چکا ہے۔
مارکو روبیو کے مطابق دنیا ایک نئے جغرافیائی اور سیاسی عہد میں داخل ہو چکی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ عالمی منظرنامے کا سنجیدگی سے جائزہ لے کر مستقبل میں اپنے کردار کا تعین کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدلتی عالمی صورتحال کے باوجود امریکا کے اتحادی بدستور اس کے اتحادی ہیں اور باہمی تعاون جاری رہے گا۔



















