ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت وارننگ دے دی۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہونے کے دعوے ہمیشہ کامیابی کی ضمانت نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار سب سے مضبوط فوج پر بھی ایسی کاری ضرب پڑتی ہے کہ وہ اٹھنے کے قابل نہیں رہتی۔ خامنہ ای نے اس موقع پر امریکی فوج کی ایران کے حوالے سے دھمکیوں پر بھی تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بار بار دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ایران کی طرف جنگی جہاز بھیج رہے ہیں لیکن یہ جنگی جہاز خطرناک ہونے کے باوجود ایران کے لیے سب سے بڑا خطرہ نہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ سمندر کی تہہ میں موجود ہتھیار ایسے ہیں جو کسی بھی جنگی جہاز سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہتھیار ایران کی دفاعی صلاحیت کو ناقابل شکست بنا دیتے ہیں اور دشمن کو کسی بھی حملے سے پہلے سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیت اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔



















