Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور بھی مکمل

ایران سنجیدہ اور بامعنیٰ مذاکرات کا خواہاں ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی

جنیوا میں عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے پر بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ امریکا سے بات چیت ایران پر پابندی کے خاتمے پر مرکوز ہیں، اسماعیل بقائی

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے کے تکنیکی پہلوؤں پر بھی بات چیت کی جارہی ہے جب کہ ایران سنجیدہ اور بامعنیٰ مذاکرات کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کہتے ہیں ان کے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے۔

سپریم لیڈر کہتے ہیں کہ کبھی کبھار مضبوط فوج پر بھی ایسی کاری ضرب پڑتی ہے کہ اٹھنے کے قابل نہیں رہتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ہمیشہ کہتے ہیں کہ وہ ایران کی طرف جنگی جہاز بھیج رہے ہیں، یقیناً جنگی جہاز خطرناک ہوتا ہے لیکن اس جنگی جہاز سے زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہے جو اسے سمندر کی تہہ میں پہنچا دے۔