ریاض: سعودی عرب سمیت کویت، قطر اور یمن میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور پہلا کل بروز بدھ ہوگا۔
سعودی عرب سمیت متعدد عرب ممالک میں رمضان کے چاند کو دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیے گئے۔
سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل بروز بدھ پہلا روزہ رکھا جائے گا جب کہ کویت، قطر، یمن اور افغانستان میں بھی چاند نظر آنے کے بعد کل پہلا روزہ ہوگا۔
ترکیہ، عمان، سنگاپور، آسٹریلیا، برونائی، انڈونیشیا میں چاند نظر نہیں آیا، جہاں پہلا روزہ بروز جمعرات 19 فروری کو ہوگا جب کہ جاپان، فلپائن اور فرانس میں بھی جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔
اس سے قبل ترک حکام نے اعلان کیا تھا کہ ترکیہ میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات کو ہوگا۔
اسی طرح عمان میں بھی رمضان کا چاند نظر آنے کی کوئی تصدیق نہیں ملی تھی اور حکام نے پہلا روزہ 19 فروری جمعرات کو ہونے کا اعلان کیا تھا جب کہ انڈونیشیا میں بھی سرکاری میڈیا نے بھی رمضان کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی تھی۔



















