Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میکسیکو سٹی: ڈرگ کارٹلز کے منظم حملے، امریکا کی اپنے شہریوں کو احتیاطی ہدایات

ڈرگ کارٹلز فوجی یونٹس کی طرز پر جدید اسلحہ اور آلات سے لیس ہیں اور مختلف شہروں میں کارروائیاں کر رہے ہیں

میکسیکو میں ڈرگ کارٹلز نے ایئرپورٹ سمیت مختلف مقامات پر منظم حملے شروع کر دیے ہیں، جس سے سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرگ کارٹلز فوجی یونٹس کی طرز پر جدید اسلحہ اور آلات سے لیس ہیں اور مختلف شہروں میں کارروائیاں کر رہے ہیں، جس سے امن عامہ شدید متاثر ہوا ہے۔

امریکی انتظامیہ نے صورتحال کے پیش نظر میکسیکو میں موجود اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ امریکی شہری محفوظ مقامات پر رہیں اور بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔

مزید پڑھیں: میکسیکو سٹی: پائلٹ کا خود کو کاک پٹ میں بند کرکے انوکھا احتجاج

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں ڈرگ کارٹلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے باعث سیکیورٹی خدشات برقرار ہیں۔ امریکی شہریوں کو فی الحال میکسیکو کا سفر نہ کرنے اور اپنے محفوظ مقام پر رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

میکسیکو میں منشیات کے سرغنہ کی ہلاکت بڑی پیشرفت قرار

امریکی نائب وزیر خارجہ نے میکسیکو میں منشیات کے ایک اہم سرغنہ کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے اسے خطے اور دنیا کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ منشیات کے سرغنہ کو ایک فوجی آپریشن میں مارا گیا، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت نہ صرف میکسیکو اور امریکا بلکہ پورے لاطینی امریکا اور عالمی برادری کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے میکسیکو میں حالیہ تشدد کے مناظر پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

متعلقہ خبریں