Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کویت میں متعدد امریکی جنگی طیارے گِر کر تباہ: وزارت دفاع

گذشتہ روز کویت میں واقع علی السلیم ہوائی اڈے کے قریب ایف 15 جنگی طیارہ گِر کر تباہ ہوا تھا

کویت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح ملک میں متعدد امریکی جنگی طیارے گِر کر تباہ ہوئے ہیں۔

کویتی حکام کے مطابق جہازوں کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور انھیں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کویتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کویت کی جانب سے اپنے امریکی اتحادی سے طیارے گِرنے کی وجوہات کے حوالے سے تعاون کیا جا رہا ہے۔اور  طیارے گِرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی چینل کے مطابق گذشتہ روز کویت میں واقع علی السلیم ہوائی اڈے کے قریب ایف 15 جنگی طیارہ گِر کر تباہ ہوا تھا۔

کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس کی تصدیق کویتی حکام نے کردی ہے۔ حکام کے مطابق امریکی ایف 15 طیارے کا پائلٹ ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گرتے ہوئے ایف 15 طیارے سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایف 15 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد ایران کی جانب سے کویت سمیت مختلف خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو  نشانہ بنایا۔

اپنے بیان میں ایرانی فوج نے کہا کہ کویت میں امریکی فوجی اڈے کو مکمل طور پر ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں