Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی ریفائنری پر ایرانی ڈرون حملہ، ریفائنری بند، پاکستانی جہاز محفوظ رہا

حملہ سعودی عرب کے صنعتی علاقے راس تنورہ میں واقع آرامکو آئل ریفائنری پر کیا گیا

سعودی عرب کی اہم ریفائنری سعودی آرامکو پر ایران کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ریفائنری بند کردی گئی ہے۔

ایران کی جانب سے یہ حملہ سعودی عرب کے صنعتی علاقے راس تنورہ میں واقع آرامکو آئل ریفائنری پر کیا گیا ہے، جس سے خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔

ایرانی حملے میں پاکستان کا بحری جہاز محفوظ رہا ہے، حکام کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا چارٹر جہاز حملے سے قبل ریفائنری سے روانہ ہو چکا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی جہاز ری فلنگ کے لیے راس تنورہ میں موجود تھا تاہم اب وہ کھلے سمندر میں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کا کوئی بھی جہاز راس تنورہ میں موجود نہیں ہے، اور متعلقہ جہاز کو احتیاطی طور پر آبنائے ہرمز جانے سے روک دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد بعض آپریشنز عارضی طور پر متاثر ہوئے ہیں، جبکہ سعودی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں