Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈین وزیراعظم کا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

تمام ممالک، بشمول امریکا اور اسرائیل، عالمی جنگی قواعد اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پابندی کریں

کینیڈا کے وزیراعظم نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر تناؤ کم کرنے پر زور دیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونی چاہیے اور تمام فریقین کو تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: کینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما کو قتل کی دھمکی، بھارت کی عالمی دہشت گردی بے نقاب

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک، بشمول امریکا اور اسرائیل، عالمی جنگی قواعد اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پابندی کریں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں پُرامن حل تلاش کرنا اور سفارتی راستہ اپنانا ناگزیر ہے تاکہ مزید جانی نقصان اور عدم استحکام سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں