Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارا ہدف قطر نہیں امریکا تھا، قطر کی ایران کے دعوے کی تردید

ایران نے حالیہ میزائل حملوں میں حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت قطری اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، قطری وزیر اعظم

دوحہ: قطری وزیراعظم نے ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ایران نے حالیہ میزائل حملوں میں حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت قطری اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قطری وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دعویٰ کیا کہ ایران کے میزائل حملوں میں امریکا ہدف تھا نہ کہ قطر۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا کسی بھی پڑوسی ملک سے کوئی تنازع نہیں ہے تاہم قطری وزیراعظم نے ایرانی وزیر خارجہ کے اس دعوے کو مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت قطری اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ صنعتی زون میں ایل این جی پلانٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا اور میزائلوں کے علاوہ ڈرونز کے ذریعے قطری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔

قطری وزیراعظم نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ سے دور رہنے والے خطے کے ممالک پر حملے بند کرے۔ قطر نے ہمیشہ مذاکرات اور ڈائیلاگ سے مسائل کے حل کی بات کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قطر اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران کئی خلیجی ممالک میزائل حملوں کی زد میں آئے ہیں۔ قطر پر ہونے والے ان حملوں کے بعد خطے میں صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں