2024 میں معروف تجزیہ کار اور پروفیسر جیانگ ژو چین نے تین بڑی پیشگوئیاں کیں جو عالمی سیاسی منظرنامے میں خاصی توجہ کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
پروفیسر جیانگ ژو چین کی پہلی پیشگوئی یہ تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہوں گے اور دوسری پیشگوئی یہ تھی کہ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ شروع کریں گے۔
دونوں پیشگوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں جس کے بعد ان کی تیسری پیشگوئی کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں شکست کھاسکتا ہے، اس وقت عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن گئی ہے۔
پروفیسر جیانگ نے پروگرام میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس امریکا کے مقابلے میں متعدد اسٹریٹجک فوائد موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان جنگ ایک طویل محاذ کی جنگ ہے اور ایران پچھلے 20 سالوں سے اس کے لیے تیار ہورہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جون 2025 میں 12 روزہ مشقوں کے دوران ایران نے اسرائیل اور امریکا کے ہتھیار اور حملہ آور صلاحیتوں کا بغور تجزیہ کیا اور اس کے بعد آٹھ مہینے کی مکمل تیاری کے بعد نئی کارروائی کے لیے اپنی حکمت عملی تیار کی۔
پروفیسر نے مزید کہا کہ ایران کے اتحادی، جیسے حوثی، حزب اللہ، حماس اور دیگر ملیشیائیں امریکی ذہنیت کو سمجھ چکے ہیں اور ایران کی تیار کردہ حکمت عملی کے ذریعے امریکا کی طاقت کو کمزور اور بالآخر ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

















