Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث فضائی بحران شدت اختیار کر گیا

گزشتہ 5 دنوں میں 8 ممالک کی منسوخ پروازیں 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، اور متعدد ممالک میں پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کا سلسلہ جاری ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق گزشتہ 5 دنوں میں 8 ممالک کی منسوخ پروازیں 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے آج چھٹے روز مشرق وسطیٰ کی 145 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے 35، لاہور سے 29، ملتان سے 12، اسلام آباد سے 35، پشاور سے 14، سیالکوٹ سے 12، فیصل آباد سے 6 اور کوئٹہ سے 4 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران پر حملوں کے بعد پاکستان کی مجموعی منسوخ پروازیں 900 تک پہنچ گئی ہیں۔

دوسری جانب  دبئی، ابوظہبی اور شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے ہنگامی انخلاء کے لیے 167 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

مزید پڑھیں: ایرانی میزائلوں کی بارش سے مرکزی اسرائیل میں دھماکے، ہنگامی حالت نافذ

فضائی حدود کی بندش کے باعث بدھ کو 4300 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ تازہ حملوں سے ریاض اور دمام بھی متاثر ہوئے، جہاں مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخ اور 222 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ریاض سے 88 پروازیں منسوخ اور 176 تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ دمام سے 57 پروازیں منسوخ اور 46 میں تاخیر ہوئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی 240، عراق کی 215، بیروت کی 58، حیفہ کی 25 اور تل ابیب کی 380 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مختلف ایئرلائنز نے آج دوپہر تک اپنے فلائٹ آپریشنز عارضی طور پر معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث فضائی نظام پر دباؤ برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں