Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے اثرات؛ توانائی بحران سے بھارتی معیشت کو دھچکا

خلیج تنازعہ سے بھارت کی 50 ارب ڈالر سالانہ ترسیلاتِ زر اور معیشت پر نمایاں منفی اثرات کا خطرہ ہے

مشرق وسطی میں جاری جنگی کشیدگی کے اثرات بھارتی معیشت کے لیے کڑا امتحان بننے لگے، توانائی کا بحران، ترسیلات میں کمی، کرنسی پر دباؤ جیسے مسائل بھارت کی نام نہاد معاشی مضبوطی کو ہلا سکتے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سی این بی سی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بھارت میں توانائی کے شعبے اور ترسیلاتِ زر جیسے معاشی ستونوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

سی این بی سی نے بتایا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی سے تیل مہنگا اور ایئرلائنز کے اخراجات میں اضافے بھارتی درآمدات کے لیے خطرہ کی گھنٹی ہے، مشرق وسطی اور خلیج میں موجود لاکھوں بھارتی تارکینِ وطن جنگ سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج تنازعہ سے بھارت کی 50 ارب ڈالر سالانہ ترسیلاتِ زر اور معیشت پر نمایاں منفی اثرات کا خطرہ ہے۔

 ماہرین کے مطابق ترسیلات میں کمی اور تیل کی مہنگائی بھارت کی مالی پوزیشن کمزور اور روپے پر دباؤ بڑھا سکتی ہے، مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث بھارت کی معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہو کر تقریباً رک سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیج اور مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بھارت کے لیے صرف جغرافیائی یا سیاسی نہیں بلکہ معاشی خطرہ بھی ہے۔

متعلقہ خبریں