Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی؛ ایران نے تل ابیب پر خیبر شکن میزائل داغ دیے

ایران نے اسرائیل پر ایک ساتھ درجنوں ڈرونز اور میزائل فائر کیے

ایران نے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائلوں کے ذریعے تل ابیب پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل استعمال کرتے ہوئے تل ابیب پر حملہ کیا گیا۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل پر ایک ساتھ درجنوں ڈرونز اور میزائل فائر کیے، تاہم فوری طور پر اس حملے سے ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے دوران تل ابیب کی فضائی صورتحال براہ راست نشر کرنے والے ایک کیمرے کو اچانک نیچے کی جانب موڑ دیا گیا، جس کے بعد آسمان کے بجائے سڑک کا منظر دکھایا جانے لگا جبکہ شہر میں میزائل حملے کے وقت سائرن بھی فعال نہیں کیے گئے۔

متعلقہ خبریں