ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر باضابطہ اکاؤنٹ بنالیا ہے۔
ایران کے نئے سپریم لیڈر نے چند گھنٹوں قبل اپنی پہلی پوسٹ ایکس پر جاری کی جب کہ ان کا اکاؤنٹ صرف ایک شخصیت کو فالو کرتا ہے اور وہ ان کے مرحوم والد اور سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہیں۔
@Rahbarenghelab_ pic.twitter.com/exdvqlx12i
— KHAMENEI.IR | فارسی (@Khamenei_fa) March 12, 2026
ان کا ایکس ہینڈل @Rahbarenghelab_ ہے جو فارسی زبان میں ہے اور جس کا مطلب ہے ’’انقلاب کے رہنما‘‘ ہیں۔
خیال رہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر نے اپنے پہلے بیان میں کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کو بند رہنا چاہیے اور امریکی اڈوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کا عہدہ ان سے کئی چیزوں کا تقاضا کررہا ہے۔ موجودہ حالات کے ساتھ مستقبل کے فیصلے بھی کرنے ہوں گے جب کہ ایرانی رہنماؤں اور عوام کے درمیان ہمیشہ رابطہ قائم رہے گا۔
نئے سپریم لیڈر نے اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد، اہلیہ اور بہن نے شہادت کا رتبہ پایا اور شہداء کی فہرست میں شامل ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد علی خامنہ ای کو 10 رمضان کو قرآن پڑھتے ہوئے شہید کیا گیا۔ ہر ایرانی سمیت تمام شہداء کا بدلہ لیں گے، دشمن نے اسکولوں پر حملہ کئے اور ان کو اس کا حساب دینا ہوگا۔


















