Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب پر ڈرون حملے ناکام، مشرقی صوبے میں داخل ہونے والے 6 ڈرونز تباہ

یہ صوبہ سعودی عرب کے بڑے آئل فیلڈز اور برآمدی ٹرمینلز کا مرکز ہے

سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی صوبے میں داخل ہونے والے 6 ڈرونز کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا گیا۔

وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق ڈرونز کو سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد فوری طور پر ٹریک کیا گیا اور انہیں اپنے ممکنہ اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا تاہم ڈرون حملوں کے پیچھے کسی مخصوص فریق کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

مشرقـی صوبہ سعودی عرب کا نہایت اہم اور حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں دنیا کی بڑی تیل تنصیبات اور توانائی کے مراکز واقع ہیں، جن میں سرکاری آئل کمپنی سعودی آرامکو کے متعدد اہم منصوبے بھی شامل ہیں۔

یہ صوبہ سعودی عرب کے بڑے آئل فیلڈز اور برآمدی ٹرمینلز کا مرکز ہے، اسی لیے یہاں کسی بھی قسم کا حملہ عالمی تیل کی منڈیوں اور خطے کے استحکام پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکام کے مطابق حالیہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف ممالک میں فوجی اور اسٹریٹجک تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں