تہران: ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملک بھر میں تقریباً 43 ہزار شہری تنصیبات متاثر ہوئی ہیں۔
ترجمان ترجمان کے مطابق ان حملوں میں 36 ہزار 500 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، صرف تہران شہر میں تقریباً 10 ہزار شہری یونٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں 43 ایمرجنسی یونٹس، 32 ایمبولینسز اور 120 اسکول بھی تباہ ہوئے یا انہیں جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
فاطمہ مہاجرانی نے عوامی ہلاکتوں کے بارے میں بتایا کہ ان حملوں میں کم از کم 223 خواتین شہید ہوئی ہیں جب کہ طلبہ اور اساتذہ کی ہلاکتوں کی تعداد 206 تک پہنچ گئی ہے۔
خیال کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی شروع کی تھی جس میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت متعدد اعلیٰ فوجی اور سرکاری اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں مجموعی طور پر 1,230 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔
ایران نے ان حملوں کے جواب میں “وعدہ صادق 4” آپریشن کے تحت اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔


















