Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹھوس شرائط پرہی ایران سے معاہدہ ہوسکتاہے، صدرٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوہری صلاحیت سے پیچھے ہٹناایران کے لیے اہم شرط ہوگی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹھوس شرائط پرہی ایران سے معاہدہ ہوسکتاہے۔

امریکی صدرٹرمپ نے امریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ بندی چاہتاہے لیکن ڈیل نہیں کرناچاہتا، وہ ابھی تک ہماری شرائط پرڈیل کرنے کیلئے تیارنہیں، جب تک بہترشرائط پرمعاہدہ نہیں ہوتاجنگ بندی نہیں ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوہری صلاحیت سے پیچھے ہٹناایران کے لیے اہم شرط ہوگی۔

امریکی صدر نے کہا کہ مجتبی خامنہ ای کی موت سے متعلق بہت افواہیں ہیں مجھے نہیں معلوم کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں، کوئی انہیں منظرعام پربھی نہیں لاسکتا، میں نے سناہے کہ وہ زندہ نہیں ہیں اگرمجتبی خامنہ ای زندہ ہیں تواسے اپنے ملک کے لیے کچھ بہترکرناچاہیے اوران کے لیے بہترہے کہ سرینڈرکریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملوں کی 50 ویں لہر؛ سعودی عرب کا ایران کے 10 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ آبنائے ہرمزکومحفوظ بنانے کے لیے دیگرممالک سے بات کررہے ہیں اور اس کی حفاظت کے لیے متعددملکوں نے حامی بھری ہے جبکہ متعددملکوں نے کہا آبنائے ہرمزکی حفاظت کے لیے مشترکہ کوشش اچھی تجویزہے۔

امریکی صدر نے مزی کہا کہ ایران پرحملوں نے جزیرے خرق کابیشترحصہ تباہ کردیا ہے تفریح کیلئے جزیرہ خرق پرمزید حملے بھی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں