Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران پر اسرائیلی حملے، تہران دھماکوں سے گونج اٹھا

اصفہان میں بمباری کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہو گئے

تہران: ایران کے مختلف شہروں پر اسرائیل اور امریکا کے فضائی حملوں کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تہران کے اسپیس ریسرچ سینٹر پر میزائل حملے کے بعد آگ لگ گئی جبکہ شیراز اور اصفہان میں بھی بمباری کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اصفہان میں بمباری کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ایران میں اسرائیل کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں 20 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ افراد فوجی تنصیبات اور اہم مقامات کی معلومات اسرائیل کو فراہم کر رہے تھے۔

تاہم، لبنان میں بھی اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی لبنان میں بمباری کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان میں اب تک 826 شہری حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں