Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنگ بندی اور امریکا سے مذاکرات اب ممکن نہیں ہے، ایران کا دو ٹوک جواب

ایسے حالات میں مذاکرات کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران نے نہ تو جنگ بندی کی کوئی درخواست کی ہے اور نہ ہی اس وقت امریکا کے ساتھ مذاکرات کی کوئی وجہ دیکھتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران پہلے ہی واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا، مگر اسی دوران امریکا نے حملہ کر دیا۔ ان کے مطابق ایسے حالات میں مذاکرات کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم ان کے بقول تہران کی پیش کردہ شرائط قابل قبول نہیں ہیں۔

ادھر اسرائیل کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے مغربی اور وسطی علاقوں میں حملوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے، جبکہ ایران کی جانب سے بھی اسرائیلی اہداف پر مزید میزائل داغے گئے ہیں۔

جنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث ایران کے دارالحکومت تہران میں شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ایک شہری نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو ایران مکمل تباہی کی طرف جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی شہر تل ابیب میں ایرانی حملوں کے بعد مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے، جس کے باعث خطے میں جنگی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں