Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیا میں شدید بارشوں سے تباہ کن سیلاب، 66 افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر

اسکولوں کو بھی بارش کے بعد بند کرنا پڑا جبکہ کئی سڑکیں متاثرہ پلوں کے سبب بند رہیں

کینیا میں گذشتہ ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں تباہ کن سیلاب آئے ہیں، جن میں کم از کم 66 افراد ہلاک اور ہزاروں شہری متاثر ہوئے ہیں۔

دارالحکومت نیروبی میں بھی گزشتہ رات شدید بارش ہوئی، تاہم اس دوران کوئی نئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

کیریا ریڈ کراس کے مطابق، ایک منی بس (ماتاتو) پانی میں پھنسنے کے بعد 11 افراد کو بچایا گیا جبکہ دو بچے بھی ایک زیر آب گھر سے محفوظ نکالے گئے۔

ہفتے بھر کی مسلسل بارشوں کے نتیجے میں دریا اپنے کنارے پار کر گئے، جس سے مکانات زیر آب آئے، سڑکیں اور پل متاثر ہوئے اور بجلی و پانی کی لائنیں بھی نقصان پہنچیں۔

کچھ اسکولوں کو بھی بارش کے بعد بند کرنا پڑا جبکہ کئی سڑکیں متاثرہ پلوں کے سبب بند رہیں۔

اندرونی امور کے وزیر نے انتباہ کیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں جاری ہیں جس سے سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

حکام نے کم ارتفاع والے علاقوں میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی ہے اور 2,000 سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شدید بارش اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تباہ کن سیلاب کے بعد تلاش اور بچاؤ کے آپریشنز جاری ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں نصف یعنی 33 افراد نیروبی کے رہائشی ہیں، جہاں ناقص ڈرینیج اور غیر قانونی تعمیرات نے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹیں پیدا کیں۔