Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آبنائے ہرمز پر کشیدگی، فرانس کا فوجی آپریشن سے انکار، میکرون کا واضح مؤقف

فرانس اس کے بجائے ایسے سفارتی اور بین الاقوامی اقدامات پر کام کر رہا ہے

فرانس نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کے حوالے سے کسی بھی فوجی کارروائی کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ان کا ملک موجودہ جنگ کا فریق نہیں بنے گا۔

پیرس میں گفتگو کرتے ہوئے میکرون نے واضح کیا کہ فرانس آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے کسی بھی عسکری آپریشن میں شامل نہیں ہوگا اور نہ ہی موجودہ حالات میں کسی فوجی اتحاد کا حصہ بننے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس اس کے بجائے ایسے سفارتی اور بین الاقوامی اقدامات پر کام کر رہا ہے جو جنگ کے خاتمے کے بعد خطے میں جہازرانی کی آزادی کو یقینی بنا سکیں۔

ان کے مطابق مقصد یہ ہے کہ اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز میں دیرپا امن اور استحکام قائم کیا جائے۔

فرانسیسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں فوجی کارروائی کے بجائے سیاسی اور سفارتی حل کو ترجیح دینا ہی خطے اور عالمی تجارت کے لیے بہتر راستہ ہے۔

متعلقہ خبریں