سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ سفارتی ملاقات سے پہلے ایران کا حملہ بلیک میلنگ کے مترادف ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے ریاض میں دو آئل ریفائنریوں پر حملہ کیا گیا، ایسے اقدامات سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ایرانی حملوں کے بعد مملکت کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گی۔
فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں سعودی عرب کی بنیادی ترجیح یہ ہے کہ خلیج میں ہونے والے حملے فوراً بند ہوں ایران اپنے پڑوسی ممالک پر حملوں کے لیے جو وجوہات پیش کر رہا ہے، وہ قابلِ یقین نہیں۔
سعودی وزیرِ خارجہ نے ایران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جارحانہ کارروائیوں پر سعودی عرب ہمیشہ صبر نہیں کرے گا ایران پر اعتماد مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے سعودی عرب فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔


















