Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کا اسرائیل کی آئل ریفائنری پر بڑا میزائل حملہ؛ حیفہ میں بجلی معطل

ایران نے اسرائیل کی آئل ریفائنری پر میزائل داغ دیے

ایران کی سب سے بڑی توانائی تنصیبات، پارس گیس فیلڈ پر صیہونی حملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے شہر حیفا میں واقع آئل ریفائنری کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے بھی اس حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ حیفا میں قائم آئل ریفائنری کو نشانہ بنائے جانے کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہوئی، تاہم بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پہلی بار ایران کا وار کامیاب؟ امریکی F-35 طیارہ نشانے پر، ہنگامی لینڈنگ نے تہلکہ مچا دیا

متعلقہ خبریں