Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی غرور اور طاقت کی علامت جدید جنگی طیارہ ایف 35 کی خصوصیات

ایف 35 لائٹننگ2  جدید فضائی جنگ کا رخ بدل رہا ہے، دفاعی تجزیہ نگار

جدید جنگی ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کرنے والا ایف 35 لائٹننگ 2  دنیا کے سب سے جدید اور خطرناک لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتا ہے، جسے امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ آج تک کسی حملے کا شکار نہیں ہوا تھا، لیکن گزشتہ روز ایران نے اس طیارے کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا اور ایکس پر حملے کی ویڈیو جاری کی گئی، امریکی حکام نے بھی تصدیق کی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور پائلٹ بھی محفوظ ہیں۔

امریکی طیارہ ایف 35 لائٹننگ 2 کو دنیا کے دیگر جنگی طیاروں میں فوقیت کیوں حاصل ہے آئیے اس کی خصوصیات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

Stunning HD Wallpaper of the Lockheed Martin F-35 Lightning II

امریکی فضائیہ کا غرور اور طاقت کی علامت سمجھا جانے والا یہ طیارہ یہ اسٹیلتھ طیارہ اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ریڈار اور دیگر جدید نظام بھی اسے آسانی سے پکڑ نہیں سکتے۔

 یہی خصوصیت اسے دشمن کے دفاعی نظام اور جنگی طیاروں کو پہلے ہی نشانہ بنانے کی صلاحیت دیتی ہے، جس سے فضائی برتری حاصل کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔

HD wallpaper: USA, F-35B, F-35 Lightning II, Vertical landing, (STOVL)

ایف 35 لائٹننگ 2  دراصل ایک مکمل فیملی ہے جس کی مختلف اقسام مختلف ضروریات کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔ ایف 35 اے سب سے عام ماڈل ہے جو عام رن وے سے اڑان اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ ایف 35 بی مختصر رن وے یا عمودی انداز میں اترنے کی صلاحیت کے باعث خاصا منفرد ہے۔

Upload VideoHD Wallpaper: Lockheed Martin F-35 Lightning II in Flight

دوسری جانب ایف 35 سی کو طیارہ بردار بحری جہازوں کے لیے تیار کیا گیا ہے، جبکہ اسرائیل کا مخصوص ورژن ایف 35 آئی جدید مقامی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طیارے کی سب سے بڑی طاقت اس کی اسٹیلتھ ٹیکنالوجی، جدید سینسرز اور تیز رفتار کمپیوٹنگ سسٹم کا امتزاج ہے، جو پائلٹ کو 360 ڈگری معلومات فراہم کرتا ہے۔

Download an F-35 Background for Your Device!

یہ خصوصیات نہ صرف دشمن کو پہلے دیکھنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ دیگر فوجی یونٹس کے ساتھ فوری رابطہ اور مشترکہ کارروائی کو بھی ممکن بناتی ہیں۔

ایف 35 لائٹننگ 2 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کی قیمت عام طور پر 2025-2026 کے دوران فی یونٹ تقریباً 82 ملین ڈالر سے لے کر 100 ملین ڈالر سے زائد تک ہوتی ہے، جو اس کے مختلف ماڈلز  اے، بی اور سی اور پیداوار کے مرحلے پر منحصر ہے۔

Stunning HD Wallpaper of the Lockheed Martin F-35 Lightning II

سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ماڈل ایف 35 اے ہے، جس کی بنیادی (فلائی اوے) لاگت تقریباً 82.5 ملین ڈالر ہے، تاہم اس میں انجن شامل نہیں ہوتا، جبکہ مکمل پروگرام کی مجموعی لاگت اس سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایف 35 لائٹننگ2  جدید فضائی جنگ کا رخ بدل رہا ہے، جہاں رفتار سے زیادہ معلومات اور بروقت فیصلہ کن حملہ کامیابی کی کنجی بن چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں