ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ عارضی نہیں مکمل، جامع اور دیرپاجنگ بندی چاہتےہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے جاپانی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا ایسےاقدام کاخیرمقدم کریں گےجس سےجنگ مکمل ختم ہو، مکمل جنگ بندی کی کسی بھی تجویز پرغور کرنےکےلیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں امریکا کیساتھ بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں، ایرانی وزیرخارجہ
ان کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک مشرق وسطیٰ میں تنازعات کاحل تلاش کررہےہیں، نہیں لگتاامریکاجارحیت روکنےکےلیےآمادہ ہوگا۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جاپانی جہازوں کو آبنائےہرمز سےگزرنےکی اجازت دینے کےلیے تیارہیں۔


















