Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قطر میں بڑا فضائی حادثہ، ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک، ایک لاپتہ

لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں اب بھی سرگرم ہیں

خلیجی ملک قطر کے سمندری حدود میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں لاپتہ ہونے والے افراد میں سے 6 کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ ایک شخص کی تلاش تاحال جاری ہے۔

قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے مسلسل کارروائیوں کے بعد حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار چھ افراد کو تلاش کر لیا، تاہم وہ جاں بحق ہو چکے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ باقی ماندہ لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں اب بھی سرگرم ہیں۔

اس سے قبل  قطر وزارت دفاع نے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران فنی خرابی کا شکار ہو کر سمندر میں گر گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ کسی دشمن کارروائی کا نتیجہ نہیں لگتا۔

حکام نے حادثے کی وجوہات اور متاثرہ افراد کی شناخت کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔ حالیہ دنوں میں قطر کے مختلف مقامات کو مبینہ طور پر ڈرون اور میزائل حملوں کا سامنا بھی رہا ہے، جس کے باعث سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں