Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مودی حکومت کی پالیسیوں سے بھارت میں گیس بحران سنگین، عالمی جریدہ

برطانوی جریدے کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے باعث صورتحال مزید بگڑ گئی ہے

بھارت میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں گیس کی قلت اور قیمتوں میں اضافے نے عوام اور صنعتوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے باعث صورتحال مزید بگڑ گئی ہے، جبکہ خلیج میں کشیدگی نے عالمی سطح پر توانائی بحران کو بڑھایا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث متعدد ریسٹورنٹس بند ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کھاد کی فیکٹریاں اور گیس پر انحصار کرنے والے دیگر کاروبار بھی اپنی سرگرمیاں معطل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مودی کی روس نواز پالیسی؛ بھارتی نوجوان غیرملکی جنگ کا ایندھن بن گئے

دی اکانومسٹ کے مطابق کئی شہروں میں شہری گیس سلنڈر کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے نظر آتے ہیں، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے سے مہنگائی کے شکار عوام پر اس بحران نے مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق توانائی پالیسی میں کمزور منصوبہ بندی اور بین الاقوامی معاملات میں ترجیحات کے باعث بھارت کو اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس نے عام شہریوں کی مشکلات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں