ایمازون ویب سروسز نے کہا ہے کہ بحرین میں اس کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ سہولیات ڈرون سرگرمیوں کے باعث متاثر ہوئی ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ نے ایمازون ویب سروسز کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری جنگ سے ایمازون ویب سروسز کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، جس سے اس کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں تھا کہ بحرین کے ایمازون ویب سروسز مرکز پر براہِ راست حملہ ہوا یا قریبی ڈرون حملوں کے اثرات سے آپریشنز متاثر ہوئے۔
مزید پڑھیں: ایمازون نے صحت کے شعبے کے لیے نیا AI نظام متعارف کرا دیا
واضح رہے کہ رواں مہینے کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے، جب بحرین اور متحدہ عرب امارات میں ڈرون حملوں کی وجہ سے ایمازون ویب سروسز کے آپریشنز متاثر ہوئے ہیں، پہلے حملوں میں ایمزاون ویب سروسز کے تین مراکز کو نقصان پہنچا تھا۔
ایمازون ویب سروسز کے مطابق، ڈرون حملوں کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کے ڈھگانچے کو نقصان ہوا، بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور بعض مقامات پر فائر سپریشن کے اقدامات کیے گئے، جس سے اضافی پانی کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
اس صورتحال کے باعث بحرین اور خطے میں ایمازون ویب سروسز کی کلاؤڈ سروسز میں وقتی خلل اور سروس رکاوٹ دیکھی گئی ہے۔



















