ایرانی فوج نے امریکا کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنی شکست کو معاہدے کا نام نہ دے۔
ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، تل ابیب میں متعدد عمارتیں تباہ
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق صیہونی ریجیم کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس میں خیبرشکن، ایماد سجیل میزائل اور تباہ کن ڈرونز استعمال کیے گئے ہیں۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل،لاجسٹک اور سپورٹ مراکز ہدف بنائے گئے ہیں۔
خطے میں استحکام ہماری افواج کی ضمانت پرہے، ترجمان ایرانی فوج
ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان نے کہاہے کہ خطے میں استحکام ہماری افواج کی ضمانت پرہے، امریکا کو یہ بات سمجھناہوگی، جب تک امریکا اس بات کاادراک نہیں کرلیتا توانائی قیمتیں پرانی سطح پرنہیں آئیں گی اور خطے میں امریکی سرمایہ کاری کے آثار باقی نہیں رہیں گے۔
مزید پڑھیں: ایران کی جنگی صلاحیت ختم، نئی قیادت آنے سے ریجیم چینج ہوگیا، ٹرمپ
ترجمان کا کہنا تھا استحکام طاقت کے ذریعے آتا ہے، ایران کے چاہنے تک موجودہ صورتحال پہلے جیسی نہیں ہو سکتی، نہ اب اور نہ مستقبل میں ہم جیسے تم جیسوں سے معاہدہ نہیں کریں گے، شروع سے ہی پہلے اور آخری الفاظ یہی رہے ہیں۔
ادھر ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کےساتھ ساتھ کویت،اردن،بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کونشانہ بنایا ہے۔ پاسداران انقلاب گارڈز کے مطابق اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا جس میٖں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کویت ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ائیرپورٹ کے فیول ٹینک میں آگ لگ گئی۔ آگ پر قابوپانےکی کوششیں جاری ہیں جبکہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔




















