Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پوپ لیو کا جنگ بندی کا مطالبہ، مذاکرات پر زور

تمام متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں اور تنازع کے حل کے لیے سفارتی راستہ اپنائیں

مسیحی دنیا کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے امریکا، اسرائیل اور ایران سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔

پوپ لیو نے اپنے بیان میں جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی شہری ہلاکتوں اور بے گھر افراد کی تعداد پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال انسانی بحران کی شکل اختیار کر رہی ہے جسے فوری طور پر روکنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: آسمان سے موت برسانا بند کرو، پوپ لیو کا عالمی جنگی طاقتوں کو دو ٹوک پیغام

انہوں نے تمام متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں اور تنازع کے حل کے لیے سفارتی راستہ اپنائیں۔

پوپ لیو کا کہنا تھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مزید تباہی کا سبب بنتی ہے، اس لیے عالمی برادری کو چاہیے کہ امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ خبریں